Results 1 to 3 of 3

Thread: چڑیا، چڑے کی کہانی

  1. #1
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default چڑیا، چڑے کی کہانی

    ایک تھی چڑیا، ایک تھا چڑا، چڑیا لائی دال کا دانا، چڑا لایا چاول کا دانا، اس سے کھچڑی پکائی، دونوں نے پیٹ بھر کر کھائی، آپس میں اتفاق ہو تو ایک ایک دانے کی کھچڑی بھی بہت ہوتی ہے۔
    چڑا بیٹھا اونگھ رہا تھا کہ اس Ú©Û’ دل میں وسوسہ آیا کہ چاول کا دانا بڑا ہوتا ہے، دال کا دانا چھوٹا ہوتا ہے۔ پس دوسرے روز Ú©Ú¾Ú†Ú‘ÛŒ Ù¾Ú©ÛŒ تو Ú†Ú‘Û’ Ù†Û’ کہا اس میں چھپن Ø+صے مجھے دے، چوالیس Ø+صے تو Ù„Û’ØŒ اے بھاگوان پسند کر یا نا پسند کر۔ Ø+قائق سے آنکھ مت بند کر، Ú†Ú‘Û’ Ù†Û’ اپنی چونچ میں سے چند نکات بھی نکالے اور بی بی Ú©Û’ آگے ڈالے۔ بی بی Ø+یران ہوئی بلکہ رو رو کر ہلکان ہوئی کہ اس Ú©Û’ ساتھ تو میرا جنم کا ساتھ تھا لیکن کیا کرسکتی تھی۔
    دوسرے دن پھر چڑیا دال کا دانا لائی اور چڑا چاول کا دانا لایا۔ دونوں Ù†Û’ الگ الگ ہنڈیا چڑھائی۔ Ú©Ú¾Ú†Ú‘ÛŒ پکائی، کیا دیکھتے ہیں کہ دو ہی دانے ہیں۔ Ú†Ú‘Û’ Ù†Û’ چاول کا دانہ کھایا، چڑیا Ù†Û’ دال کا دانا اٹھایا۔ Ú†Ú‘Û’ Ú©Ùˆ خالی چاول سے پیچش ہوگئی، چڑیا Ú©Ùˆ خالی دال سے قبض ہوگئی۔ دونوں ایک Ø+کیم Ú©Û’ پاس گئے جو ایک بلا تھا۔ اس Ù†Û’ دونوں Ú©Û’ سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیرا اور پھیرتا ہی چلا گیا۔
    یہ کہانی بہت پرانے زمانے کی ہے۔ آج کل تو چاول ایکسپورٹ ہوجاتا ہے اور دال مہنگی ہے۔ اتنی کہ وہ لڑکیاں جو مولوی اسماعیل میرٹھی کے زمانے میں دال بگھارا کرتی تھیں، آج کل فقط شیخی بگھارتی ہیں۔
    (’’اردو کی آخری کتاب‘‘ از ابن انشا سے انتخاب)

  2. #2
    Join Date
    Oct 2017
    Location
    KSA
    Posts
    610
    Mentioned
    161 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    8

    Default

    KHoob

  3. #3
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    6,236
    Mentioned
    718 Post(s)
    Tagged
    5714 Thread(s)
    Rep Power
    1939206

    Default

    Sahi

    Sent from my SAMSUNG-SM-N900A using Tapatalk


    ,,,وہی تو سب سے زیادہ ہے نُکتہ چِیں میرا
    ..!!!‏جو مُسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •